the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

انقلاب ایران ‘کے 37سال مکمل ہونے پر فرانس کے دارالحکومت پیرس کے نواحی علاقے میںایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ 

تقریب ’ انقلاب ایران‘ کے راہبر امام خمینی کے فرانس میں جلاوطنی کے دوران زیر استعمال رہنے والی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ یہ وہی مقام ہے جہاں امام خمینی نماز اور جمعہ کی امامت بھی کیا کرتے تھے۔ 

ایران میں تعینات پاکستانی سفیر حسن روحانی کا کہناہے کہ ایرانی قوم عالمی اقتصادی پابندیوں کے باوجو د اپنے موقف پر ثابت قدم متحد رہی ہے اور اس نے بڑی جواں مردی سے طویل عرصہ پابندیوں کا مقابلہ کیا۔وہ قوتیں جو ہمیں انتہاپسند قرار دیتی تھیں، انہیں ہم نے باور کرایا کہ ہماراسول نیوکلیئر پروگرام ہر گز ایٹم بم



بنانے کیلئے نہیں بلکہ توانانی کیلئے ہے۔ آخر کار مذاکرات کے میز پر ایران کا یہ موقف درست ثابت ہوا ۔

اس موقع پر پریس اتاشی سعادت نجادتی سمیت اعلی ایرانی افسران موجود تھے۔ روحانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری ترجیح تجارت میں اضافہ اور ترقی ہے تاکہ ایرانی قوم خوشحال ہو۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ طویل پابندیوں کے اثرات کو ختم کرنے کیلئے دفاع کو مضبوط بنایا جائے گا تاکہ ماضی کی طرح ہرقسم کی جاریت کا مقابلہ کیا جاسکے۔

انہوں بتایا کہ حال ہی میںاسلامی جمہوریہ ایران صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے فرانسیسی صدر فانسواہولینڈ اور وزیر اعظم مانیول کی دعوت پر فرانس کا کامیاب دورہ کیا جس دوران دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی بیس دستاویزات پر دستخط ہوئے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.